بجاج الیکٹرانکس پر بمپر ڈرا اور 25 آلٹو کاروں کی قرعہ اندازی

   


انعام یافتگان کو بجاج الیکٹرانکس کی جانب سے مبارکباد
حیدرآباد :۔ تلنگانہ اور اے پی کا مشہور و معروف اور نمبر ایک الیکٹرانکس ریٹیلر بجاج الیکٹرانکس ، حیدرآباد نے آج ہندوستان کے بہت بڑے فیسٹیو آفر بمپر ڈرا 50 لاکھ روپئے نقد انعام اور 25 آلٹو کاروں کا بجاج الیکٹرانکس پر قرعہ نکالا اور ایک خوش قسمت فاتح نے 50 لاکھ نقد جیتے اور 25 آلٹو 800 کاریں خوش قسمت فاتحین کے نصیب میں آئے ۔ بجاج الیکٹرانکس پسندیدہ برانڈ ہے جو اپنے گاہکوں کے لیے انعامات اور ڈراز کا اعلان کرتا ہے ۔ اس ضمن میں 50 لاکھ نقد انعام یافتہ کا کوپن نمبر 20201522429 ہے ۔ مسٹر کرن بجاج ، سی ای او بجاج الیکٹرانکس نے بتایا ہے ۔ بجاج الیکٹرانکس کی کامیابی میں ہمارے گاہکوں کا بھروسہ اور محبت شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گاہکوں سے اظہار تشکر کے طور پر ہم بمپر ڈراز کا انعقاد کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مسٹر کرن بجاج نے اپنی ٹیم کی جانب سے انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔۔