بجاج الیکٹرانکس کے بمپر ڈرا 20 لاکھ نقد انعام کی قرعہ اندازی

   

کوپن نمبر 2209471581 کا اداکارہ حیبا کے ذریعہ اعلان
حیدرآباد : /11 اکٹوبر (پریس نوٹ) بجاج الیکٹرانکس کے ہندوستان کے سب سے بڑے فیسٹیو آفیر بمپر ڈرا 20 لاکھ نقد انعام کی قرعہ اندازی /11 اکٹوبر منگل کو عمل میں آئی ۔ اداکارہ حیبا پٹیل نے اس بمپر ڈرا کیلئے قرعہ نکالا ۔ خوش نصیب 20 لاکھ نقد انعام یافتہ کا کوپن نمبر : 2209471581 ہے ۔ اداکارہ نے بمپر ڈرا کا اعلان بھی کیا ۔ مسٹر کرن بجاج ، سی ای او بجاج الیکٹرانکس نے اس موقع پر کہا کہ بجاج الیکٹرانکس کو یہ کامیابی گاہکوں کے بھروسہ اور محبت سے ملی ہے ۔ انہوں نے بمپر ڈراز کے تعلق سے کہا کہ گاہکوں کے تیئں یہ ہمارا اظہار تشکر ہے جو کہ ہم اس ذریعہ سے گاہکوں کو پہنچائے ہیں ۔ انہوں نے 20 لاکھ نقد انعام کے جیتنے والے کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔