نئی دہلی: دو پہیہ گاڑی بنانے والی صف اول کی کمپنی بجاج آٹو لمیٹیڈ کی کُل دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت مارچ 2021 میں 84 فیصد بڑھ کر 181393گاڑی ہو گئی۔ کمپنی نے جمعہ کو بتایا کہ گھریلو سطح پر گذشتہ برس مارچ میں 98412دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت کی تھی۔ اس نے رواں مارچ میں مجموعی طور پر 330133یونٹس فروخت کی جبکہ گذشتہ برس اسی مہینے میں اس نے 210976یونٹس کی فروخت کی تھی۔ کمپنی نے اس دوران گذشتہ برس کے مقابلے مجموعی طور پر 56فیصد زیادہ گاڑیوں کی فروخت کی۔ حالانکہ گذشتہ برس کورونا وبا کے سبب گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی۔ بجاج نے رواں برس مارچ میں148740 گاڑیوں کو ایکسپورٹ کیا جو گذشتہ برس مارچ میں فروخت کی گئی 112564 گاڑیوں کے مقابلے 32 فیصد زیادہ ہے ۔
