بجلی کی شرحوں میں اضافہ کیخلاف بی جے پی یوتھ ونگ کے احتجاج کے درمیان تشدد

,

   

کلکتہ 11ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ کے خلاف بی جے پی یوتھ ونگ کے احتجاج کے دوران پولس اور مظاہرین کے درمیان تشدد میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولس انتظامیہ نے مظاہرین کو سی ای ایس سی کے دفتر تک پہنچنے سے روکنے کیلئے بریگیڈ بنارکھے تھے ۔آگے بڑھنے پر بضد مظاہرین پر پولس نے پہلے واٹر گین کے ذریعہ روکنے کی کوشش کی اورآنسو گیس چھوڑے گئے ۔ بی جے پی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف تحریک چلارہی ہے ۔بی جے پی کے مطابق میٹر ریڈنگ کے نام پر بھی دھاندلی کی جاتی ہے ۔جلوس سنٹر ل ایونیوسے شروع ہوکر سی ایس ایس سی بلڈنگ دھرم تلہ میں جاکر ختم ہونا تھا۔اس جلوس کی قیادت بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی کررہی تھیں۔اس کے علاوہ جنرل سیکریٹری سیانتن باسو اور راجو بنرجی بھی شامل تھے ۔پولس نے چترنجن ایونیو۔چاندنی چوک پر ہی مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ اچانک صورت حال خراب ہوگئی اور پولس نے لاٹھی چارج کردیا۔تشدد میں کئی پولس اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولس نے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے ۔لاٹھی چارج کے خلاف راجو بندو پادھیائے سڑک پر ہی بیٹھ گئے تو پولس نے انہیں گرفتار کرلیا۔بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔