بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی

   

پٹنہ : بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی جبکہ 18 طالب علم زخمی ہیں۔ میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ مدھوبانی میں 5، اورنگ آباد میں 4، سوپول اور نالندا میں تین تین، لاکھی سارائی اور پٹنہ میں دو دو جب کہ بیگوسرائے، جموئی، گوپالگنی، روہتاس، سمستی پور اور پورنیا میں ایک ایک ہلاکتیں ہوئیں۔ اسی طرح گاؤں بتھنہ میں کسانوں پر اس وقت بجلی گری جب وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ آسمانی بجلی نے پلک جھپکتے 2 کسانوں کو ہلاک کردیا جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔