وزیراعظم مودی کو عوام کا آشیرواد مل رہا ہے ، مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلیٰ راجندر شکل کی میڈیا سے بات چیت
بھوپال: مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکل نے گزشتہ ہفتے منظور کیے گئے ریاستی بجٹ کے مختلف پہلوؤں کی تفصیلات دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ بجٹ غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے وقف ہے ۔یہاںمیڈیاسے بات چیت کے دوران شکل نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں مسلسل ہو رہے کاموں کے لیے عوام کا آشیرواد مل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد مدھیہ پردیش کے لوک سبھا انتخابات میں بھی پارٹی کو تاریخی مینڈیٹ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بار ریاستی حکومت کو 3 لاکھ 65 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ ملا ہے جو کہ پچھلے بجٹ سے 16 فیصد زیادہ ہے ۔ حکومت کا مقصد آنے والے پانچ برسوں میں بجٹ کا حجم دوگنا کرنا ہے جو کہ 7 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگا۔ جب اس قسم کا بجٹ آتا ہے تو یہ انفراسٹرکچر کے لیے کام کرنے کے مواقع لاتا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ 2003 سے پہلے سڑکوں کے گڑھے بھرنے کے لیے بھی بجٹ نہیں تھا۔ اس کے بعد بی جے پی حکومت میں معاشی گڈ گورننس آئی اور بنیادی سہولیات میں تاریخی کام کیا گیا۔ اس بار بجٹ میں پانچ نئے ایکسپریس وے بنانے کا منصوبہ ہے جس سے معاشی رفتار تیز ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دو سال میں زیر آب رقبہ 47 لاکھ ہیکٹر سے بڑھ کر 60 لاکھ ہیکٹر ہو جائے گا۔ حکومت کا مقصد آنے والے پانچ برسوں میں ایک کروڑ ہیکٹر علاقے میں آبپاشی کے لیے پانی فراہم کرنے کا ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ آیوشمان یوجنا کے شعبہ میں نئے نئے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ کنٹریکٹ ورکرس کو آیوشمان یوجنا کے تحت علاج فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ تعلیمی میدان میں اعلیٰ معیار کے لیے بہت سی نئی شروعات کی جا رہی ہیں۔ کالجوں کو پی ایم کالج آف ایکسی لینس کے طور پر اعلیٰ معیار کا بنایا جائے گا۔مسٹر شکل نے کہا کہ ریاست کے کمیونٹی ہیلتھ مراکز کو ضلع اسپتال کی سطح پر لے جانے کی پہل کی جا رہی ہے ۔ اس کے جائزے کے دوران ڈھائی ہزار ڈاکٹروں اور دیگر ہیلتھ ورکرز کی ضرورت معلوم ہوئی۔ اس کو پورا کرنے کے لیے حکومت 40 ہزار ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور اس کے لیے بجٹ کا انتظام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم، صحت، سرمایہ کاری اور بنیادی سہولتوں کے لیے التزام کیا گیا ہے ۔ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ‘کسٹم کلیئرنس’ جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پورا بجٹ غریبوں، کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے زمرے پر مرکوز ہے ۔ بجٹ میں ایئر ایمبولینس اور میت کی گاڑی کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے ۔