حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ایک شخص کو آدھا سر مونڈھاتے ہوئے گدھے پر بٹھا کر گلے میں چپلوں کا ہار پہنا کر بازار میں گھومایا گیا ہے ۔ یہ واقعہ ہنمکنڈہ میں پیش آیا ۔ مگر اس شخص نے کوئی غلطی نہیں کی اور نہ ہی اس کا کوئی قصور تھا پھر بھی قارئین یہ سونچ ہورہے ہوں گے کہ بے قصور شخص کو اس طرح کی سزا کیوں دی گئی ۔ دراصل یوم بین الاقوامی بدعنوانی کے موقع پر والہ اور لوک ستہ کی جانب سے عوام میں شعور بیدار کرنے ہنمکنڈہ میں شعور بیداری ریالی کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک شخص کا آدھا سرمونڈھ کر آدھے مونچ کے ساتھ گدھے پر بٹھا کر گلے میں چپلوں کا ہار پہناتے ہوئے ہنمکنڈہ کے ہزار ستون دیول سے امبیڈکر سنٹر تک بدعنوانیوں کے خلاف ایک ریالی منظم کی گئی جس کا مقصد صرف بدعنوانیوں کے خلاف شعور بیدار کرنا تھا ۔۔ ن