برازیلیا : برازیل کے صوبہ پرنامبوکو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔پرنامبوکو کے سماجی دفاعی سیکرٹری دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں موسلا دھار بارشوں کی پیدا کردہ قدرتی آفات کے نتیجہ میں 25 مئی سے تاحال 100 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے ہیں۔16 لاپتہ افراد کے لئے متاثرہ علاقوں میں 436 اہلکاروں کی شرکت سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔