برازیل میں سمندری طوفان ، 16 ہلاک

   

برازیلیا : برازیل کے جنوب میں 16 جون سے موثر ہونے والے سمندری طوفان میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ریو گرانڈے ڈو سول اسٹیٹ کے گورنر ایڈورڈو لیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ شدید سمندری طوفان سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بلا تعطل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 3,200 افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن قصبوں میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے تلاش اور بچاؤ کی کوششیں مشکل ہیں وہاں ہر جگہ پانی ہی پانی موجود ہے۔حکام نے اعلان کیا کہ بے گھر خاندانوں میں بنیادی خوراک کے پیکجز تقسیم کر دیے گئے ہیں اور یہ امداد جاری رہے گی۔