برازیل میں کورونا مہلوکین کی تعداد 45000 سے زیادہ

   

ساؤپاؤلو، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 1282 لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ ہی یہاں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 45241 ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔وزارت نے بتایا کہ 34918 نئے معاملوں کے ساتھ ہی اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 923189 ہوگئی ہے ۔ تازہ اعدادوشمار لاک ڈاؤن میں ڈھیل دینے اور معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد جاری کی گئیں ہیں۔ریو ڈی جنیرو نے شائقین کے بغیر کھیل سرگرمیاں شروع کئے کا فیصلہ کیا ہے ۔