دبئی۔4 مئی(سیاست ڈاٹ کام) دبئی کا برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین عطیہ کا مرکز بن گیا ہے۔ دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہوگی۔828 میٹر بلند عمارت میں لگی بارہ لاکھ لائٹوں میں سے ایک لائٹ دس درہم کے عطیہ پر روشن ہوگی اور جیسے جیسے امداد آتی جائے گی برج خلیفہ روشن ہوتا جائے گا۔دبئی حکومت کی جانب سے عطیہ کی درخواست پر اب تک ایک لاکھ 76ہزار لائٹیں روشن ہو چکی ہیں۔
