برطانیہ میں پری پول سروے میں ٹروس کو سنک پر برتری

   

لندن ۔ وزیر خارجہ لز ٹروس برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم کی دوڑ سے متعلق انتخابات سے قبل کے سروے میں ہندوستانی نژاد سابق وزیر رشی سنک کے خلاف مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہیں۔ محترمہ ٹروس کو مسٹر سنک پر 28 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔ یہ اطلاع جمعہ کو خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں دی گئی۔ قبل ازیں جمعرات کو کنزرویٹو پارٹی کے اراکین نے وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں آخری درجے تک پہنچنے کے لیے سنک اور مس ٹروز کو ووٹ دیا۔ اب ان دونوں میں سے ایک برطانیہ کے وزیراعظم ہوں گے ۔ سروے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے 730 اراکین میں سے 62 فیصد نے بدھ اور جمعرات کو کہا کہ وہ محترمہ ٹروس کو ووٹ دیں گے اور 38 فیصد مسٹر سنک کے ساتھ نظر آئے ، بقیہ نے کہا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے یا ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے ۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ محترمہ ٹروس کو ملک کے ہر عمر گروپ میں مسٹر سنک پر برتری حاصل ہے ۔