لندن: برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ براہ راست پروازوں کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یوں جمعے کے دن سے لندن اور دبئی کے مابین عالمی سطح پر یہ ایک انتہائی مصروف ترین ہوائی راستہ بند ہو جائے گا۔ لندن کے مطابق کووڈ کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ دوسری طرف جرمنی میں بھی ایسی تجاویز پر غور جاری ہے کہ کورونا کی نئی قسم کو روکنے کی خاطر پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔ اس عالمی وبا کی وجہ سے یورپ بھر میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔