حیدرآباد۔ 5 اکتوبر (پریس نوٹ) برطانیہ میں مقیم ہندوستانیوں نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے بھارت راشٹرسمیتی کے اعلان کیا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ تاریخی لندن ٹاور برج کے قریب بڑی تعداد میں ہندوستانی جمع ہوئے اور کے سی آر کی تائید میں نعرے لگائے۔ ایک بڑا پوسٹر بھی تھا جس پر ’’دیش کا نیتا کے سی آر‘‘ تحریر کیا گیا تھا۔ انہوں نے قومی سیاست میں حرکیاتی رول ادا کرنے کی کے سی آر سے اپیل کی۔