لندن : برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک شخص کو مسجد سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے آگ لگادی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسجد سے گھر واپس جانے والے شخص کو ایک نامعلوم شخص نے روکا اور دونوں کے درمیان کچھ گفتگو ہوئی جس کے بعد ملزم نے اس شخص کو کچھ چھڑک کر آگ لگادی۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جبکہ پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔