برقعہ پہن کر گھومنے والا پجاری پولیس کے حوالے

   


نئی دہلی: ایک مندر کا پجاری برقعہ پہن کر سڑک پر گھوم رہا تھا جسے مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ واقعہ کیرالہ کے کوئلینڈی میں پیش آیا۔ 28 سالہ جشنو نمبوتھیری میپیور کے قریب واقع ایک مندر کا پجاری ہے۔ اس مہینے کی 7 تاریخ وہ برقعہ پہن کرکوئلینڈی جنکشن پر گھوم رہا تھا کہ اسے مقامی آٹو ڈرائیوروں نے پہچان کر روک لیا اوراسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے پجاری جشنو نمبوتھیری سے پوچھ گچھ کی جو برقعہ پہن کر گھوم رہا تھا۔ اس نے کہا کہ اسے ’چکن پوکس‘ ہوگیا ہے اور اسی لیے اس نے برقعہ پہن رکھا ہے لیکن پولیس نے کہا کہ پجاری کے جسم پر بیماری کی کوئی علامات نظرنہیں آئے۔ ہنوز یہ معمہ حل نہیں ہوسکا کہ پجاری نے برقعہ کیوں پہن رکھا تھا۔