حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شہر کے نواحی علاقہ الوال میں دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں برقی شاک کی زد میں آکر باپ بیٹی فوت ہوگئے ۔ شدید بارش کے سبب ان کی کار پر درخت کی شاخ گر گئی تھی اور اس شاخ کو ہٹانے اور کار کو بچانے کی فکر میں باپ اور باپ کی فکر میں بیٹی 44 سالہ سندیپ اور ان کی 16 سالہ لڑکی رتیکا فوت ہوگئے ۔ جب کہ سندیپ کی بیوی 40 سالہ شویتا شدید متاثر ہوگئی ۔ جس کا ایک ہاسپٹل میں علاج جاری ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سندیپ اپنے افراد خاندان کے ساتھ ٹیلی کام نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات ہوئی بارش اور تیز ہواؤں کے سبب شہر میں کئی مقامات پر درخت ٹوٹ گئے ۔ ٹیلی کام نگرمیں بھی درخت ٹوٹ گئے مکان کے باہر رکھی ہوئی کار پر بھی درخت کی شاخ ٹوٹ کر گر پڑی اس شاخ کو نکالنے کے لیے دونوں باپ بیٹی گئے اور صفائی کررہے تھے کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر دونوں شدید متاثر ہوگئے ۔ شوہر اور بیٹی کو متاثر دیکھ کر رتیکا بھی بچاؤ کے لیے پہونچی لیکن وہ بچ گئی جب کہ خاتون کا شوہر اور بیٹی فوت ہوگئے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔۔ ع