بروس لی کی بیٹی کا ریستوراں مینجمنٹ پر مقدمہ

   

شنگھائی ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مارشل آرٹس میں اپنا ثانی نہ رکھنے والے آنجہانی بروس لی کی بیٹی نے ایک چینی فاسٹ فوڈ کے مالک پر اس کے والد (بروس لی) کی تصویر بغیر اجازت کاروبار کو فروغ دینے کیلئے استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔ شینن لی کی بروس لی انٹرپرائزس نے ریستوراں کنگ گو کیٹرنگ مینجمنٹ پر 15 سال تک بروس لی کی تصویر استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ تصویر کا استعمال ایک لوگو میں کیا گیا تھا جس کیلئے انٹلکچول پراپرٹی حقوق کیلئے کوئی رقم بھی ادا نہیں کی گئی۔ دوسری طرف رستوراں کے مالک کا کہنا ہیکہ مذکورہ لوگو کو چینی حکام نے طویل عرصہ قبل ہی استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔