برڈ فلو کا خوف، عادل آباد میں چکن شاپس دس دن کیلئے بند

   

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) برڈفلو کے خوف سے عادل آباد میں چکن شاپ اونرس نے جمعہ سے ان کے بزنس کو دس دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چکن شاپ کے ایک مالک محمد محسن نے کہا کہ چکن کی قیمت 220 روپئے فی کلو گرام سے کم ہوکر 150 ہوگئی ہے پھر بھی اس کی مانگ نہیں ہے کیونکہ لوگوں میں وائرس کا خوف ہے جس کی وجہ وہ چکن خریدنے سے گریز کررہے ہیں۔ چکن شاپ اونرس کا کہنا ہیکہ شادیوں کا سیزن ہونے کے باوجود کسٹمرس وائرس کے خوف اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط اطلاعات کی وجہ بلک آرڈرس دینے سے گریز کررہے ہیں اور چکن کے بجائے مٹن اور مچھلی کے استعمال پر توجہ دے رہے ہیں۔