بریلی :ایمبولینس کی ٹرک سے ٹکر ، سات افراد ہلاک

,

   

بریلی : یوپی کے بریلی ضلع میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ساتھ ہی سی ایم یوگی نے بھی دردناک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ معلومات کے مطابق بریلی ضلع کے فتح گنج تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ کے شنکھا پل کے قریب ایمبولینس اور کینٹر کار میں زبردست ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں ایمبولینس میں بیٹھے سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔منگل کی صبح دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال سے مریض کو لے کر پیلی بھیت جا رہی ایمبولینس ڈیوائیڈر پر چڑھ کر کینٹر (منی ٹرک) میں جا گھسی۔حادثے میں مرنے والے تمام لوگ پیلی بھیت کے رہنے والے ہیں۔ ڈاکٹر نے تمام ساتوں کو مردہ قرار دیا ہے۔لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ایمبولینس کا ڈرائیور مہندی حسن ہے جو بھوجی پورہ تھانہ علاقہ کے تحت رام پورہ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح ڈرائیور کو اچانک جھپکی آگئی۔ جس کی وجہ سے ایمبولینس ڈیوائیڈر پر چڑھ کر کینٹر میں گھس گئی۔جس سے حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے لوگوں میں عارف ولد خورشید، خورشید کے والد ندیم خان،، سمیراں بیگم زوجہ خورشید، سمیر بانو عارف کی خالہ، ڈرائیور مہندی خان ولد صبی خان ،، محمد ولد صبیح خان شامل ہیں۔