برین ٹیومر سے متاثرہ مریض کو 3 لاکھ 50 ہزار کی امداد

   

وزیر اقلیتی بہبود نے مکتوب حوالہ کیا
حیدرآباد۔ /21 ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود و ایس سی ویلفیر کے ایشور نے برین ٹیومر سے متاثرہ ایک خاتون کے علاج کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 3 لاکھ 50 ہزار روپئے کی منظوری کا مکتوب حوالہ کیا۔ جگتیال ضلع کے گولہ پلی منڈل سے تعلق رکھنے والی غریب خاندان کی وجرماں نامی خاتون طویل عرصہ سے برین ٹیومر کا شکار تھی۔ اس گاؤں سے تعلق رکھنے والے سرپنچ رمیش نے ریاستی وزیر کو اس خاتون کی حالت اور علاج سے محرومی کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ ریاستی وزیر نے چیف منسٹر کے دفتر کو درخواست روانہ کرتے ہوئے نمس ہاسپٹل میں علاج کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار کی منظوری کا ایل او سی جاری کیا۔ ریاستی وزیر نے جمی کنٹہ میں خاتون کے فرزند مہیش کو یہ مکتوب حوالہ کیا۔R