بریگزٹ کے بعد برطانیہ عالمی مسابقت میں تیزی سے داخل ہوگا : سوراج پال

   

لندن ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستانی نژاد برطانوی سرکردہ صنعت کار لارڈ سوراج پال نے کہا کہ برطانیہ مابعد بریگزٹ بین الاقوامی مسابقت میں تیزی سے داخل ہوگا ۔ برطانیہ کو اس ماہ 29 مارچ سے یوروپی یونین سے علحدہ ہونا ہے ۔ اگرچیکہ پارلیمنٹ نے ابھی اس کی دستبرداری کے قواعد سے متفق نہیں ہے ۔ لارڈ سوراج پال نے مڈلینڈس بزنس ایوارڈ 2019 پر کارنامہ حیات ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ بریگزٹ بھی اب قریب ہے ۔ اور جو کچھ ہوگا اس کے بعد برطانیہ تیزی سے عالمی مارکٹ میں مسابقت کے ساتھ قدم رکھے گا ۔۔

لندن مئیر صادق خاں سال کے برطانوی سیاستداں کے لیے نامزد
لندن ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لندن کے مئیر صادق خاں کو اس سال کا برطانوی سیاستداں کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ برطانیہ کے دارالحکومت میں ان کی سیاسی زندگی میں جاریہ خدمات کے اعتراف میں انہیں پالٹیشن آف دی ایر نامزد کیا گیا ۔ سالانہ سیاسی اور عوامی کارنامہ حیات ایوارڈ برطانیہ کے ایشیا تنظیم کی جانب سے دیا جاتا ہے ۔ سال کے کابینی وزیر کی حیثیت سے ہندوستانی نژاد سیاستداں پریتی پٹل کو قرار دیا گیا ہے ۔ 48 سالہ صادق خاں جن کے دادا ، دادی ہندوستان میں پیدا ہوئے اور والدین نے پاکستان سے برطانیہ کو نقل مکانی کی تھی ۔ برطانیہ کے اہم شہریوں میں شمار کئے جاتے ہیں ۔۔