حیدرآباد7اکتوبر(یواین آئی)چلتی بس میں دل کا دورہ پڑنے کے باوجود ڈرائیور نے چوکسی کامظاہرہ کرکے بس کو روک کرمسافرین کی جان بچائی۔ یہ واقعہ سدی پیٹ گجویل میں پیش آیا۔ حضورآباد ڈپو کی بس حضورآباد ٹاون سے حیدرآباد جارہی تھی کہ ڈرائیوررمیش سنگھ نے بس کو روک دیا کیونکہ اس کے سینہ میں شدیددرد ہورہاتھا۔اس نے مسافرین سے اس درد کی شکایت کی۔مسافرین اس کو اسپتال منتقل کررہے تھے کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔