بستی:سریو ندی لال نشان سے اوپر

   

بستی: پہاڑی علاقوں میں ہورہی بارش کے درمیان نیپال سے پانی چھوڑے جانے کے بعد اترپردیش کے ضلع بستی میں سریو ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان 92.730سے چار سینٹی میٹر اوپر چلا گیا ہے ۔سیلاب کنٹرول کے افسران نے منگل کو بتایا کہ نیپال کے ذریعہ سریو ندی میں 317335کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد سے سریو ندی کی آبی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ندی خطرے کے نشان سے 4سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے ۔ آبی سطح بڑھنے سے باندھوں پر ندی کا دباؤشروع ہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ وقت میں ضلع کے سبھی ساحلی باندھ محفوظ ہیں۔ پھر بھی سیلاب چوکیوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ سیلاب کنٹرول افسران، ملازمین باندھوں کی دن رات نگرانی کررہے ہیں۔ ندی کا دباؤ بھرتھا پور گاؤں پر بنا ہوا ہے ۔ کلواری۔ رامپور باندھ پر سریو ندی کے سیلاب کے پانی کا ابھی کوئی دباؤ نہیں ہے ۔