میدک /4 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راہول راج نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی صحت عامہ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ کلکٹر ضلع میدک بلدیہ میں عوامی نظم و نسق پرجا وجئے اتسو کے تحت بلدی ورکرس اور اسٹاف کیلئے صحت کی جانچ کیلئے منعقد کردہ پروگرام ہیلتھ چیک اپ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے ایک سال مکمل ہونے پر ضلع میں عوامی حکمرانی و عوامی فتح کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے راجیو آروگیا شری ہیلت اسکیم کو بڑھاتے ہوئے 5 لاکھ سے 10 لاکھ کردیا ہے ۔ اس پروگرام میں صدرنشین بلدیہ ٹی چندراپال ، جوائنٹ ڈائرکٹر بلدی اڈمنسٹریشن محترمہ سندھیا ، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر مسٹر ڈاکٹر سری رام ، کمشنر بلدیہ مسٹر سرینواس ریڈی ، ڈپٹی ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر نوین کی بھی شرکت ہوئی ۔ صدرنشین بلدیہ چندراپال نے کہا کہ میڈیکل میں 150 سے زائد صفائی ورکرس کے ہیلت چیک آپ کئے گئے ۔
ڈی ایڈ میں داخلوں کیلئے اسناد کی جانچ
محبوب نگر /4 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد معراج اللہ خان پرنسپل ڈائٹ کی اطلاع کے بموجب ڈی سیٹ 2024-26 میں دوسرے مرحلے کے داخلوں کیلئے ویب آپشن کی آخری تاریخ 21-12-2024 مقرر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایڈ تعلیمی سال 2024-26 کیلئے جن امیدواروں نے پہلے سال تلگو / انگلش اور اردو میڈیم میں داخلے کیلئے درخواستیں دی ہیں اور ویب آپشن نہیں دئے ہیں اب ان کو موقع ہے ۔ ویب آپشن کیلئے دوسرے مرحلے کی تاریخ 07-12-2024 سے 09-12-2024 مقرر ہے اور درخواستوں کی جانچ کیلئے حاضر ہوں ۔ امیدواروں کو اپنے متعلقہ درخواستیں جمع کروانا ہوگا ۔ پرنسپل نے کہا کہ 05-12-2024 کو طلباء کیلئے موقع میسر ہے کہ وہ اپنے اصل اسنادات ( سرٹیفکیٹس ) کی زیراکس کاپیوں کے ساتھ حاضر ہوں اور اس کی جانچ کروائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9949993714 پرربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
ضلع کوآپریٹیو چیرمین کو تہنیت
یلاریڈی /4 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث ا لدین نے آج متحدہ ضلع کوآپریٹیو سوسائٹی چیرمین تاراچند نائیک کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ناگی ریڈی پیٹ منڈل سابق زیڈ پی ٹی سی جئے راج کانگریس پارٹی ٹاون صدر ونود گوڑ ، یلاریڈی حلقہ کانگریس پارٹی یوتھ ورکنگ پریسیڈنٹ محمد اظہر صدیقی قادری جماعت اسلامی منڈل صدر محمد حسن ا لدین موجود تھے ۔