بلرام پور میں سینئر صحافی فرید آرزو کا انتقال

   

بلرام پور : اترپردیش میں بلرام پور ضلع میں سینئر صحافی فرید آرزو کی ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ وہ قریب 32 سال کے تھے ۔پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ اترولا علاقے کے سبھاش نگر محلہ کے رہنے والے مسٹر آرزو گزشتہ شام موٹرسائکل سے گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں جانوروں کو بچانے کی کوشش میں وہ گر گئے اور ان کے سر میں اندرونی چوٹ کی وجہ سے ہیمریج ہوگیا۔ زخمی حالت میں انہیں اسپتال سے بہرائچ میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔