بلند شہر میں فرضی آئی اے ایس گرفتار

   

بلند شہر:7 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے کھرجا نگر کوتوالی علاقے میں پولیس نے ایک فرضی آئی اے ایس کو گرفتار کر کے اسے جیل بھیج دیا ہے ۔کھرجا تحصیل میں تعینات ایس ڈی ایم ایشا پریا نے منگل کو بتایا کہ پیر کی دیر شام دو افراد ان سے ملنے آئے ۔ ان میں سے ایک نے اپنا تعارف آئی اے ایس کے طور پردیا اور زمین سے متعلق ایک معاملے کے لئے ان پر دباؤ بنانے لگے ۔ملزم خود کو ہری دوار کو اے ڈی ایم بتا رہاتھا۔ ایس ڈی ایم کھرجانے جب اس سے آئی اے ایس کے اس کے بیچ میٹ کے نام پوچھے تو وہ گھبرا گیا۔ بعد میں دیگر سوالات کے جواب بھی وہ نہ دے سکا جس پر ایس ڈی ایم کو شک ہوگیااور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔پولیس پوچھ گچھ میں فرضی آئی اے ایس نے اپنانام کالی چرن بتایا جو غازی آباد کے وجے نگر علاقے میں پرتاپ بہار کا رہنے والا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے آئی اے ایس کا فرضی شناختی کارڈ بھی ملا ہے ۔پولیس نے دیر رات دونوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔