بلندشہر:تقریبا26لاکھ ووٹر 10فروری کو کریں گے ووٹنگ

   

بلندشہر: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 10فروری کو بلند شہر کی سات سیٹوں پر 25لاکھ 94ہزار 674ووٹر اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے ۔ضلع الیکشن افسر چندر پرکاش سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ ضلع میں گذشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں اس بار تقریبا ایک لاکھ نئے ووٹر بنے ہیں۔ بلند شہر صدر سیٹ پر سب سے زیادہ اور شکارپور سیٹ پر سب سے کم ووٹر ہیں۔بلند شہر سیٹ پر 3لاکھ 98ہزار 260،سکندر پور سیٹ پر تین لاکھ 97 ہزار 609، کھرجا (ریزرو) پر 387328، سیانا سیٹ پر 384805، انوپ شہر سیٹ پر 377128، ڈبائی سیٹ پر 347252 اور شکار پور سیٹ پر تین لاکھ 32 ہزار 291 ووٹر ہیں۔