انکوائری کرنے کرناٹک پولیس کو ہائیکورٹ کی ہدایت
٭ کرناٹک ہائیکورٹ نے بنگلور سٹی پولیس کمشنر کو ہدایت دی ہیکہ وہ بلندور میں عارضی مکانات کے انہدام کے احکامات دینے والی اتھاریٹی سے متعلق انکوائری کریں۔ عدالت نے بلندور وارڈ کے عارضی مکانات میں رہنے والوں کا تخلیہ کرانے سے بھی حکام کو باز رہنے کی ہدایت دی۔ بنگلورو میونسپل کارپوریشن اور پولیس نے چند دن قبل 100 مکانات کو منہدم کردیا تھا اور ان کے مکینوں پر بنگلہ دیشی ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔