نئی دہلی : دہلی پولیس نے چہارشنبہ کے روز عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے کلدیپ کمار کو دہلی کے کلیان پوری علاقہ میں غیرمجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر گرفتار کرلیا ۔ اس موقع پر کلدیپ کمار نے کہاکہ آج دہلی کی سڑکوں پر ایک بار پھر بی جے پی کی غنڈہ گردی نظر آئی ۔ انھوں نے کہاکہ علاقہ میں بی جے پی کو غنڈہ گردی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔ لوگ یہاں برسوں سے آباد ہیں لہذا غیرمجاز تعمیرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انھوں نے بی جے پی مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے بلڈوزر کے سامنے دھرنا دیا جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر کلدیپ کمار کو حراست میں لے لیا ۔