نئی دہلی: دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن کے کئی اسکولوں کو چہارشنبہ کے روز ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، دہلی کے تمام اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور طلباء کو بحفاظت گھر بھیج دیا گیا۔ دہلی پولیس نے ایکسپر ایک پوسٹ میں کہا کہ دہلی کے کچھ اسکولوں کو بم کی دھمکیوں والے ای میل موصول ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ای میل جعلی ہیں۔