نقد رقم ، آئی پیاڈ ، فونس ، ایر پستول اور دیگر اشیاء ضبط
حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) بندوق کی نوک پر لوٹ مچانے والی ایک ٹولی کو گڈی ملکاپور پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ گذشتہ روز ایک پان شاپ کے قریب ریتی باؤلی کے علاقے میں ایک جویلری شاپ کے ملازم کو لوٹ لیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر وائی وی ایس سدھیرا ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ ویسٹ زون بی چندرا موہن نے بتایا کہ 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 22 سالہ سردار ہرپریت سنگھ رشی ساکن سکھ چھاونی کشن باغ عطاپور 25 سالہ سردار منپریت سنگھ منپریت ساکن ناندیڑ مہاراشٹرا 20 سالہ محمد غفران الہی عرف ابو ساکن آر ٹی سی چوراہا 21 سالہ سردار گرجیت سنگھ راج ساکن سکھ چھاونی اور 19 سالہ شراون دیشٹی ساکن ضیاء گوڑہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 43 لاکھ 80 ہزار روپئے نقد رقم مسروقہ رقم سے خریدے گئے آئی پیاڈ اور موبائل فون ایک ایرپستول ایکٹوا گاڑی 5 موبائل فونس اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان 5 افراد نے زیورات کی دوکان کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا ۔ شراون ایک جویلری دوکان کا سابق ملازم بتایا گیا ہے ۔ جس نے دوکان کی تمام تفصیلات اور کیاشیر کی نقل و حرکت کی اطلاعات کو فراہم کیا اور انہوں نے اس دوکان کے کیاشر کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا 30 اگست کے دن شکایت گذار کیاشیر کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے ریتی باؤلی علاقہ میں اسکو لوٹ لیا گیا ۔ جب وہ ایک پان شاپ کے قریب موجود تھا ۔ ایرپستول دیکھا اس کے قبضہ سے 48 لاکھ 30 ہزار روپئے رقم لوٹ لی گئی تھی ۔ پولیس کی خصوصی ٹیموں نے اس ٹولی کا پردہ فاش کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ع