بنڈی سنجے کا ذہنی توازن بگڑ گیا

   


کھلا چھوڑ دیا جائے تو معاشرے کیلئے خطرہ : کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی جانب سے چیف منسٹر اور ان کے ارکان خاندان پر کالا جادو کرنے کے الزامات عائد کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے پاگل ہوگئے ہیں۔ ان کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے۔ اگر انہیں ایسے ہی چھوڑ دیا گیا تو وہ معاشرے کیلئے خطرہ بن جائیں گے۔ کے ٹی آر نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی صدر پر بیہودہ باتیں کرنے کا الزام عائد کیا اور بی جے پی کے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ فوری بنڈی سنجے کو ایرہ گڈہ مینٹل ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے علاج کرائے ورنہ وہ سارے سماج کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ بنڈی سنجے کیلئے ایرہ گڈہ ہاسپٹل میں بیڈ بھی تیار ہے۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے پھر ایک مرتبہ مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے انداز میں جواب دیا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے گجرات میں کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ قائم کرنے کے فیصلے پر طنزیہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ سارے انعامات تلنگانہ کو حاصل ہورہے مگر قومی ادارے گجرات کو منظور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی ملک کے وزیراعظم ہونے کے باوجود گجرات کے وزیراعظم ہونے کا تصور کررہے ہیں۔ن