بنکاک : تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے مضافات میں واقع فوم اور پلاسٹک مصنوعات بنانے والی ایک فیکٹری میں انتہائی زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔ اس دھماکے سے بنکاک کے بین الاقوامی ائرپورٹ کے ٹرمینل کی عمارت بھی لرز اٹھی۔ دھماکے کے بعد اس علاقے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 33 افراد زخمی ہوئے
