کولکاتا: زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی جانب سے لال قلعہ کی فصیل پر چڑھ کر جھنڈا لہرانے کے محض 24گھنٹے کے بعد آج اچانک کولکاتا میں احتجاجی پارا ٹیچروں کا ایک گروپ مغربی بنگال اسمبلی کے گیٹ پر اچانک پہنچ گیا اور احتجاج کرنے لگا۔ اس درمیان کچھ افراد اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ اسمبلی کے گیٹ نمبر 8پر جمع اساتذہ اسمبلی گیٹ توڑ کر اندر جانے کی کوشش کررہے تھے ۔حالات پر قابو پانے کے لئے خاتون اہلکار سمیت بڑی تعداد میں پولیس پرسونل نے پہنچ کر حالات پر قابو پالیا ہے ۔