کولکاتہ : ملک بھر میں کورونا کی سنگین صورتحال کے درمیان آج کولکاتہ میں اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت 34 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔ ساتویں مرحلے کی رائے دہی کا پرامن اختتام عمل میں آیا جہاں 75.06 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ آٹھویں و آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم کا بھی آج اختتام عمل میں آیا ۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کامیابی کے دعوے کررہے ہیں جس کا فیصلہ 2 مئی کو ہوگا ۔