بنگال میں ہر طرف لاقانونیت کا ماحول ‘ رابندر جینتی تقاریب پر بھی پابندی : ممتابنرجی

   

کولکاتہ، 9 مئی (یو این آئی) ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پولیس انتظامیہ و بی جے پی پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ دیش بچاؤ گن تانترک منچ کی جانب سے رابندر جینتی منانے منعقد پروگراموں کی اجازت نہیں دی گئی۔اپنی کالی گھاٹ رہائش گاہ کے قریب ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے تنظیم کو رابندر جینتی کی تقاریب کیلئے مجوزہ تین مقامات، جن میں کالی گھاٹ فائر اسٹیشن کراسنگ اور کالی گھاٹ موڑ شامل ہیں، پر پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ہم بچپن سے رابندر جینتی، گاندھی جینتی اور نیتاجی جینتی مناتے آ رہے ہیں۔ اب ایسے پروگراموں کیلئے بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ سابق چیف منسٹر نے بی جے پی حامیوں پر الزام لگایا کہ وہ بنگال میں حالیہ سیاسی تبدیلی کے بعد ترنمول کارکنوں کے خلافبے لگام دہشت پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا، ہر طرف لاقانونیت کا ماحول ہے ۔ ان کے گھر کی درج فہرست ذات کی گھریلو ملازمہ کی 92 سالہ ماں کو بھی بی جے پی شرپسندوں کے خوف سے دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا۔