بنگلورو: بنگلور کے انٹرنیشنل ایرپورٹ میں آج ٹیکسی سرویس معطل رہی۔ ایرپورٹ پر کیاب ڈرائیورس نے احتجاج شروع کیا ہے۔ ایک ڈرائیور نے کم آمدنی سے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی تھی۔ ایرپورٹ حکام نے عوام سے درخواست کی ہیکہ وہ اپنے طور پر ایرپورٹ پہنچنے کا انتظام کرلیں۔
