بنگلور میں Dolo-650 کے لیاب آفس پر دھاوا

   

بنگلور: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے معروف ڈرگ Dolo-650 کے مینوفیکچرر مائیکرو لیاب لمٹیڈ کے یہاں واقع دفتر پر آج دھاوا کیا ہے۔ زائد از 20 عہدیداروں کی ٹیم نے بنگلور میں قائم فارماسیوٹیکل کمپنی واقع ریس کورس روڈ کے دفتر پر دھاوا کیا۔ محکمہ کے ذرائع نے کہاکہ بیک وقت دھاوے ملک بھر میں 200 عہدیداروں میں 40 مقامات پر کئے جن میں نئی دہلی ، پنجاب ، ٹاملناڈو اور گوا شامل ہیں۔ مائیکرو لیابس سی ایم ڈی دلیپ سورانا اور ڈائرکٹر آنند سورانا کی قیامگاہوں پر بھی دھاوے کئے گئے۔ذرائع نے کہاکہ یہ کارروائی ٹیکس چوری کا پتہ چلانے کے سلسلہ میں کی جارہی ہے۔ کمپنی نے کورونا کے بعد سے 350 کروڑ گولیاں فروخت کئے ہیں۔