بنگلور: ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں آج صبح زیر تعمیرمیٹروپلرگرنے کی وجہہ سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور اس کا بچہ ہلاک ہوگئے جب کہ اس کا شوہر اور دوسرا بچہ زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ پولیس حکام کے مطابق آج صبح تقریباً 10.45 بجے میٹرو کا ایک پلر مہندم ہوکر بائیک پر گرپڑا، اس گاڑی پرمیاں بیوی اور دو جڑواں بچے سوار تھے۔ زخمی حالت میں ان تمام کو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں خاتون اوراس کا ایک بیٹا فوت ہوگئے۔ حادثہ کے مقام پر افراتفری مچ گئی اورٹریفک جام ہوگیا۔