بنگلورو میں پانی کے نرخوں میں اضافہ کا اشارہ

   

بنگلورو۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ بنگلورو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (بی ڈبلیوایس ایس بی) شہر کے پانی کے نرخوں میں ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کرنے کا امکان ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف بی جے پی کے احتجاج کے درمیان کانگریس حکومت کا دفاع کرتے ہوئے، انہوں نے زعفرانی پارٹی پر دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرنے کے لیے کاشتکار مخالف ہونے کا الزام لگایا، اور زور دیا کہ اس اضافے کا مقصد کسانوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ چہارشنبہ کے روز بی جے پی نے کانگریس حکومت کے خلاف ریاست گیر ‘دن رات’ احتجاج شروع کیا، جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ وہ دودھ اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی کے نرخوں میں اضافہ، اور بس اور میٹروکے کرایوں میں اضافہ کرکے عوام پر مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔دوسری جانب شیوکمار نے ان فیصلوں کا دفاع خاص اور فلاح وبہبود مقاصد کے تحت کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔