بنگلورو کیفے دھماکہ کے بعد مشتبہ ملزم کا بس میں سفر

   

بنگلورو : کرناٹک کے بنگلور میں واقعہ مشہور رامیشورم کیفے میں دھماکہ کے مشتبہ ملزم کا ایک ویڈیو جاری کیا گیا جس میں دھماکہ کے بعد مشتبہ ملزم کے بس میں سفر کا پورا منظر دکھایا گیا۔ یہ ویڈیو دھماکہ کے ایک گھنٹہ بعد کا ہے جس میں مشتبہ ملزم کو ٹی شرٹ، ٹوپی اور فیس ماسک پہنے ہوئے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے مطابق مشتبہ شخص بس میں سوار ہوتا ہے اور بس کے بیچ میں ایک سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے تاہم جیسے ہی اس کی نظر کیمرہ پر پڑتی ہے وہ فوری وہاں سے اٹھ کر بس کی آخری سیٹ پر چلا جاتا ہے۔