بنگلہ دیش میں اپوزیشن کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

,

   

اپوزیشن کا دوسرے دن بھی احتجاج، کئی اہم شاہراہیں بلاک

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ لے کر اپوزیشن مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے، حکومت کے خلاف اپوزیشن مظاہرین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں افراد نے شہر کے اہم مقامات پر دھرنا دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے ربر کی گولیاں اور آنسوگیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔ جھڑپوں میں 6 مظاہرین اور 20 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 90 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ مظاہروں سے ڈھاکا کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ شدید متاثر ہو گیا۔ مرکزی شاہراؤں پر شدید ٹریفک جام رہا۔ بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتیں گزشتہ سال سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں۔ بنگلہ دیشی اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔