ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ شیخ حسینہ کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سے دفتر میں پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے عوامی تحفظ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔’دی ڈیلی اسٹار’ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔اخباری رپورٹس کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی فورس کے ارکان کو ہٹائے جانے ، تبادلے ، مقدمہ درج یا گرفتار کیے جانے کے خوف کی وجہ سے پست حوصلے کا سامنا ہے ۔اعلیٰ پولیس حکام نے بتایا کہ 5 اگست کو حسینہ کو ملک سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد کئی پولیس افسران روپوش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق 700 سے 800 افسران چھٹی کے بغیر کام سے دور رہے ہیں۔وزارت داخلہ کے مشیر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری نے جمعرات کو ضلعی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے کہا کہ وہ اپنے محدود وسائل کے ساتھ محنت کریں۔
فوجی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
لندن: برطانوی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز کے دوران انگلش چینل میں گر کر غرقاب ہوگیا جس کے نتیجہ میں پائلٹ کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر مرلن Mk4 نے ملکہ برطانیہ کیلئے مختص طیارے کے ساتھ رات گئے تربیتی پرواز کیلئے اْڑان بھری تھی۔ہیلی کاپٹر میں صرف ایک پائلٹ اور عملے کے 2 ارکان موجود تھے۔ تاحال حادثہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ حادثہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔امدادی کاموں کے دوران ہیلی کاپٹر کے ملبہ سے عملہ کے 2 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ پائلٹ کی نعش ملی۔