بنگلہ دیشی صحافی پر تشدد ،ملیشیا ئی پولیس افسرمعطل

   

کوالالمپور: ملیشیا کی پولیس نے بنگلہ دیشی صحافی کے اغوا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے میں مشتبہ 3 ملیشیائی پولیس افسران میں سے ایک کو معطل کر دیا ہے ۔ کوالالمپور کے پولیس چیف علاؤالدین عبدالماجد نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ باقی دو افسران کو بھی تادیبی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔