بودھن ۔ عقیل فاروقی رکن بلدیہ بودھن نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بودھن شہر میں کچرے کی نکاسی کیلئے 20 عدد نئے ویانس کی خریدی کرنے پر صدرنشین بلدیہ بودھن ٹی پدما ، کمشنر بلدیہ رام لنگم اور ایم ایل اے بودھن شکیل عامر کے اقدامات کی ستائش کی ۔ اپنے بیان میں عقیل فاروقی نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے ان ویانس پر اردو زبان کو نظر انداز کردینے کی شکایت کرتے ہوئے بتایا ان نئے فراہم کردیا کچرا منتقل کرنے کے ویانس پر صرف تلگو و انگریزی زبانوں کا استعمال کیاگیا اردو زبان کو مکمل نظر انداز کردیا گیا ۔ انہوں نے اردو میں بھی ویانس پر تحریر کرنے کی خواہش کی ۔