بودھن ۔ نظام آباد ایم ایل سی کے ضمنی انتخابات کے رائے دہی کی تاریخ 9 اکٹوبر جوں جوں قریب آرہی ہے یہاں بودھن میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی نظر آرہی ہیں ۔ شکیل عامر ایم ایل اے بودھن رائے دہندوں کو ٹی آر ایس امیدوار کے کویتا کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور ہر ایک ووٹر کو امیدوار کویتا سے راست ملاقات کروا رہے ہیں ۔ بعد ملاقات منتخب عوامی نمائندے ( ووٹرس ) عوام کی نظروں سے اوجھل ہو جارہے ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق لاپتہ قائدین پولنگ کے روز راست اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پہونچ کر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ واضح ہوکہ گذشتہ ہوئے ایم پی کے عام انتخابات کے موقع پر بھی ایم ایل اے بودھن کسی قسم کی لاپرواہی کا مظاہرہ کرے بغیر پارٹی امیدوار کویتا کے نتیجہ میں مہم چلارہی تھی ۔ جس کے نتجیہ میں دیگر اسمبلی حلقوں کے مقابلے ٹی آرا یس ایم پی امیدوار کے کویتا کو حلقہ اسمبلی بودھن سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے تھے ۔