بورس جانسن کے مستعفی ہونے پر سابق وزیر اعظم تھریسامے کا جشن

   

لندن۔ قائد کنزرویٹو پارٹی بورس جانسن کے بطور وزیر اعظم مستعفی ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم تھریسامے کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ تھریسامے کو بورس جانسن کے مستعفی ہونے کے فوری بعد ایک میوزک شو میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس پہنا تھا، جہاں اسٹیج پر فنکار پرفارمنس دکھا رہے ہیں تو وہیں تھریسامے بورس جانسن کے مستعفی ہونے کی خوشی میں جھوم رہی تھیں۔ جانسن نے متعدد اسکینڈلز کے سامنے آنے اور کابینہ اراکین کے چھوڑ جانے کے بعد بطور وزیر اعظم مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے گزشتہ روز مختصر پریس کانفرنس میں کہا کہ میں وزیر اعظم اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں تاہم نیا وزیر اعظم آنے تک ذمہ داری نبھاؤں گا۔