لا پاز۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سو سے زائد ممالک میں پھیل چکے خطرناک کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پہلے دو نئے معاملے جنوبی امریکی ملک بولیویا میں درج کئے گئے ہیں ۔ وزیر صحت انیبل کروز نے منگل کے روز صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ اٹلی سے آئی دو خواتین کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو ئی ہے ۔ دونوں خواتین کے سفر کی معلومات نکالی گئی جس میں پتہ چلا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہ ملک اٹلی گئی تھیں اور وہاں سے بولیویا آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں متاثرین کو الگ مقام پر سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔