پیرس: تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلیائی جوڑی دار میتھیو ایبڈن یہاں پیرس ماسٹرزکے مردوں کے ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔انڈو آسٹریلوی جوڑی نے منگل کو اے ٹی پی 1000 ایونٹ میں مارسیلو میلو اور الیگزینڈر زیویریو کے برازیلین۔ جرمن جوڑی کو ایک گھنٹہ 16 منٹ میں 6-4 7-6 سے شکست دی۔ بوپنا اور ایبڈن نے اپنی پہلی سرویس کا 91 فیصد حصہ اپنے نام کیا اور میچ کے دوران چار ایسز لگائے۔علاوہ ازیں اس جوڑی نے رواں ہفتہ اے ٹی پی فائنلز میں بھی جگہ بنالی ہے ۔